ہنسیکا موٹوانی

ہنسیکا موٹوانی بطور Baji ایمبیسیڈر 2024

"بطور اداکار ٹھوکر کھانا برا نہیں، لیکن دوبارہ اٹھنا ہی آپ کی اصل کامیابی ہے۔ تبھی آپ اپنی بہترین پرفارمنس دکھا سکتے ہیں۔ اگر ناظرین اسے پسند نہ کریں تو برا نہ منائیں صحیح انداز میں قبول کرنا سیکھیں۔ یہ اس انڈسٹری کا ایک لازمی حصہ ہے"

ہنسیکا موٹوانی ایک بھارتی فنکارہ ہیں، جو خاص طور پر تمل اور تیلگو فلموں میں جلوہ گر ہوتی ہیں۔ انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ ہندی فلموں سے کیریئر کا آغاز کیا، جبکہ 2007 میں تیلگو فلم 'دیسمڈرو' سے بطور مرکزی اداکارہ ڈیبیو کیا۔ بعد ازاں (2008) میں 'کنٹری' اور (2009) میں 'ماسکا' میں جلوہ گر ہوئیں۔ یوں وقت کے ساتھ وہ تمل اور تیلگو سنیما کی کئی کامیاب فلموں میں جلوہ گر ہوئیں، جن میں 'انگئیوم کادھل' اور 'امبالا' سرفہرست ہیں۔ وہ مختلف ٹیلی وژن شوز اور ڈراموں میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ اپنی بہترین کارکردگی کے باعث انہوں نے متعدد ایوارڈز جیتے اور ایک مقبول برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر بھی پہچانی جاتی ہیں۔

اپنے اداکاری کے کیریئر کے علاوہ، ہنسیکا اپنی فلاحی سرگرمیوں کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ وہ کئی فلاحی منصوبوں منصوبوں سے وابستہ ہیں جو غریب بچوں کی زندگی سنوارنے اور بریسٹ کینسر میں مبتلا خواتین کی زندگی بہتر بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

اپنی نجی زندگی میں ہنسیکا جانوروں سے بے حد محبت رکھنے والی شخصیت کے طور پر معروف ہیں۔ وہ جانوروں کے تحفظ اور فلاح کے لیے سرگرم ہیں اور مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر ان کے بہتر مستقبل کے لیے کام کر رہی ہیں۔ ہنسیکا فٹنس کی بھی شوقین ہیں اور باقاعدگی سے اپنی ورک آؤٹ روٹینز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔

اپنے ٹیلنٹ، جذبے اور فلاحی کاموں کی بدولت، ہنسیکا موٹوانی نہ صرف ایک کامیاب اداکارہ ہیں بلکہ بے شمار لوگوں کے لیے ایک تحریک اور رول ماڈل بھی ہیں۔

ایوارڈز اور کامیابیاں

2018

اسٹائل آئیکون آف دی ایئر
7th ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز

2016

اسپیشل جیوری ایوارڈ برائے بیسٹ ایکٹریس
14th سنتوشم فلم ایوارڈز

2015

فیورٹ ہیروئن
وجے ایوارڈز

بیسٹ ایکٹریس - تمل
4TH ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز

2013

بیسٹ ایکٹریس - تمل
2nd ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز

بیسٹ ایکٹریس - تیلگو
60th فلم فیئر ایوارڈز ساؤتھ

2012

ایکٹریس - اسپیشل اپریسی ایشن (تیلگو) بیسٹ ڈیبیو ایکٹریس - تمل
1st ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز

2008

بیسٹ فی میل ڈیبیو – ساؤتھ
55TH فلم فیئر ایوارڈز ساؤتھ

2003

چائلڈ آرٹسٹ آف دی ایئر
انڈین ٹیلی ایوارڈ

`

FOR ALL OF YOU
THE BEST OF BAJI